Tuesday February 16, 2010   تاریخ کو زیر نظر ویب سائٹ آخری مرتبہ اپ ڈیٹ کی گئ      

برائے مہربانے بائیں طرف موجود نیویگیشن مینیو سے اپنی پسند کا عنوان

منتخب کیجیے۔

 


 

ابتدائیہ

 

نہایت واجب ال احترام ویب سائٹ وزٹر !۔

 

اسلام و علیکم !۔

 

سلسئہ نقشبندیہ مجددیہ علائیہ کی اس اردو ویب سائٹ میں خوش آمدید۔ یہ ایک خالصتا اسلامی ، اصلاحی ، دینی ویب سائٹ ہے اور کسی قسم کے تفرقے یا فرقہ پرستی سے بالا تر بنائی گئی ہے۔

 

یہ ویب سائٹ اس لئے بنائی گئی تاکہ تصوف کے منکرین کے بے جا اعتراضات کا علمی و عملی جائزہ لیا جائے اور انھیں تصوف کی افادیت و  اہمیت کا اندازہ ہو سکے۔ نیز انھیں یہ معلوم ہو جائے کہ تصوف ، اللھ تعالی کے نازل کردہ دین کی تکمیل کا نام ہے۔ اور شریعت کا عین ہے ، نیز شریعت کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا آسان کرنے کا علم ہے۔

 

زیر نظر ویب سائٹ عاجز عمران عمر عفی عنہ کی طالبعلمانہ کتاب تسہیل سلوک نقشبندیہ ۔ للمعرفتہ الحقیقہ کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ اگر آپ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا سوال پوچھنا چاہتے ہوں تو عاجز عمران عمر عفی عنہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ آپ سے مودبانہ گزارش ہو گی کہ اس ویب سائٹ کے متعلق اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کو مطلع فرمائیے تاکہ اللھ تعالی کے دین کی ترویج احسن انداز کے ساتھ ہو سکے اور عوام الناس ، جو تصوف سے نا بلد ہیں ، ان کی درست خطوط پر تربیت علمی اور عملی طور پر ہو سکے۔

جزاک اللھ ! ۔

 

ویب سائٹ وزٹ کرنے کا شکریہ۔

 

اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بحق عاجز عمران عمر عفی عنہ محفوظ ہیں ، اگر کوئی صاحب اس سلسلے میں کسی عنوان کو اس ویب سائٹ کے تحت شائع کرنا چاہیں تو برائے مہربانی عاجز عمران عمر سے تحریرا اجازت لے لیجیے۔ شکریہ


 

انتساب

 

 یہ عاجز اپنی اس طالبعلمانہ کوشش کو اپنے شیخ مکرم حضرت مولانا

حا فظ محمد ناصر الدین خان خاکوانی صاحب مد ظلہ ، و عطا اللھ عمرہ ، و مد اللھ فیوظہ کی جانب منسوب کرتا ہے، جن کی تعلیمات نے ذندگی کے ہر موڑ پر اس عاجز کی راہنمائی فرمائی اور یہ عاجز ان کا اس سلسے میں احسان جو اس وقت اس عاجز پر ہے، تا دم آخر تک نہ بھول سکے گا۔

 

اللھ تعالی حضرت مولانا حا فظ محمد ناصر الدین خان خاکوانی صاحب مد ظلہ کو ہماری طرف سے بہترین جزا عطا فرمائے اور حضرت کی عمر میں ، صحت میں ، اولاد میں ، نسبت میں ، مقامات میں ، برکتیں عطا فرمائے ۔ آمین ثمہ آمین